وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

وزیراعظم کووزیرداخلہ کی کراچی آپریشن پربریفنگ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 دسمبر 2016 16:33

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23دسمبر2016ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے،جس میں کراچی آپریشن اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کووزیرداخلہ نے کراچی آپریشن پرتفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ بھی کیاگیا۔وزیرداخلہ نے بریفنگ دی کہ رینجرزنے شواہدکی بنیادپرچھاپے مارے۔رینجرزکی کاروائیوں سے متعلق ڈی جی رینجرزسے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔