راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں،پتنگ بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی، 11ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

راولپنڈی۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں،پتنگ بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدربیرونی پولیس نے جاوید سے 460گرام چرس ،مرید عباس سے 250گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے وصال خان سے 03لٹرکھلی شراب ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے دانش سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس میرولی 01عدد پستول 30بورمعہ 04روند،تھانہ وارث خان پولیس نے عامرسے 01عدد پستول30بورمعہ04روند، تھانہ وارث خان پولیس نے نذیرسے 45عدد پتنگیں ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عاشق سے 23عدد ہوائیاں اورگولے،سفیان سے 14ہوائیاں اور گولے،تھانہ ویسٹریج پولیس نے نبیل سے پٹاخے ،تھانہ سول لائن پولیس نے وقار سے آلات ری فلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :