عدالتوں کے مالی و انتظامی امور کے حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ لائبریری ہال میں حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، سپیشل سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پراسیکیوشن ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پی اینڈڈی اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن بورڈ سمیت دیگر حکام جبکہ عدالت عالیہ کی جانب سے رجسٹرار سید خورشید انور رضوی، ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابر، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار عطا الرحمان، چیف سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع سمیت عدالت عالیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس میںلاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے مالی امور اور انتظامی امور سمیت عدلیہ سے متعلق دیگر معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔