لاہورہائیکورٹ نے 15بھٹہ مزدوروں کو برآمد کرواکے آزاد کر دیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:24

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی غیر قانونی قید سے 15بھٹہ مزدوروں کو برآمد کرکے آزاد کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے روزینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعوی کیا گیا بھٹہ مالک نے اس کے رشتہ داروں کو زبردستی اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔ عدالتی بیلف نے گوجرانوالہ کے ایک بھٹہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 15 مزدوروں کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا۔ بیلف نے بتایا کہ مزدوروں کو بھٹہ مالک ندیم نے اپنا پاس رکھے ہوا تھا۔ ہائیکورٹ نے تمام 15 مزدوروں کو آزاد کر دیا اور ہدایت کی کہ اپنی منشاء سے جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔