غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں بیج کاشت کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:24

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی بیج تیار کرنے والی کمپنیوں کو پاکستان میں بیج کاشت کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 17 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مقامی وکیل شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پلانٹ بریڈرز رائٹس ایکٹ 2016 کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پلانٹ بریڈرز رائٹس ایکٹ کے ذریعے کارپوریٹ فارمنگ متعارف کر رہی ہے جس کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ملک کے اندر بیج تیار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کارپوریٹ فارمنگ سے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے معاشی مسائل پیدا ہونگے جبکہ پیج بھی مہنگا اور عام کاشتکار کی پہنچ سے باہر چلا جائے گا۔درخواست میں پلانٹ بریڈرز رائٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :