ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، بتانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو بتائیں گے‘ عبدالقادر بلوچ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر اسٹیٹ و سرحدی امور (سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ عوام کو بتانے کی ضرورت ہوئی تو بتائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں نجی سکول میں منعقدہ تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ رپورٹ میں اگر ملکی سالمیت یا سیکیورٹی کے حوالہ سے کچھ ہے تو وہ سامنے نہیں لائی جا سکتی، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، کمیشن نے رپورٹ میں اگر ذمہ داروں کا تعین کیا ہے تو انہیں سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں اُسامہ آپریشن مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے پہلے کا واقعہ ہے۔