بھارتی سیاستدان لالو پرساد نے نریندر مودی پر پاکستان سے خفیہ تعلقات کا الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 دسمبر 2016 14:24

بھارتی سیاستدان لالو پرساد نے نریندر مودی پر پاکستان سے خفیہ تعلقات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 دسمبر 2016ء) : بھارتی سیاستدان لالو پرساد نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر پاکستان سے خفیہ تعلقات کا الزام عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالو پرساد کا کہنا تھا کہ مودی انتخابات میں شکست یا مشکل میں پاکستان کا نام استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے پاکستان کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں۔ مودی کی جب مرضی ہوتی ہے پاکستان چلے جاتے ہیں۔ مودی نے ہمسایہ ملک کو ائیر بیس کے معائنے کی اجازت بھی دی۔ لالو پرسادنے مطالبہ کیا کہ مودی ہمسایہ ملک سے تعلقات کی وضاحت کریں۔