Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس،سانحہ کوئٹہ اورپانامالیکس کیس پرتبادلہ خیال

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،وزیراعظم کرپشن میں حائل ہررکاوٹ دورکرناچاہتے ہیں،چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین کاعمل شرمناک رسم ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:22

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس،سانحہ کوئٹہ اورپانامالیکس کیس پرتبادلہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس ہوا،جس میں سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ،پانامالیکس کیس اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اعلامیہ پی ٹی آئی میں کہاگیاہے کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔حکومت کی جانب سے اتھارٹیزکوماتحت کرنالوٹ مارکرنے کاایک نیاطریقہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن میں حائل ایک ایک رکاوٹ دورکرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین کاعمل شرمناک رسم ہے۔نیب عملی طورپرکرپشن کی سرپرستی کرنے والاادارہ بن چکاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات