Live Updates

شہباز شریف نے راولپنڈی میں تیسرے ’’چکلالہ سپورٹس کمپلیکس‘‘ کی منظوری دیدی

50کنال اراضی پر محیط کمپلیکس19کروڑ37لاکھ95ہزاروپے لاگت سے تیار کیا جائیگا باکسنگ ، بیڈ منٹن ، کراٹے ، ٹیبل ٹینس اور سکواش سمیت تمام ان ڈور کھیلوں کی سہولت میسر ہو گی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں تیسرے ’’چکلالہ سپورٹس کمپلیکس‘‘ کی منظوری دے دی ہے 50کنال اراضی پر محیط کمپلیکس19کروڑ37لاکھ95ہزاروپے لاگت سے تیار کیا جائے گا لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس اور شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس سٹیڈیم روڈ کے بعد راولپنڈی میںتیسراجدید کمپلیکس چکلالہ میں قائم کیا جائے گا جس میں باکسنگ ، بیڈ منٹن ، کراٹے ، ٹیبل ٹینس اور سکواش سمیت تمام ان ڈور کھیلوں کی سہولت میسر ہو گی جہاں پرنوجوانوں کو کھیل کے ذریعے ذہنی اورجسمانی نشوو نما کے بہترین مواقع میسر ہوں گے قبل ازیں 1988میں سابق صدرجنرل ضیاالحق مرحوم نے راولپنڈی کے نوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور کھیلوں کے فروغ کے لئے لیاقت باغ میں سپورٹس کمپلیکس کاافتتاح کیا تھا بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سی2013میں شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کا آغاز کیا گیا جہاں باکسنگ ، بیڈ منٹن ، کراٹے ، ٹیبل ٹینس اور سکواش سمیت تمام ان ڈور کھیلوں کی سہولت موجود ہے بلکہ کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کے لئے انسٹرکٹر بھی موجود ہیںڈسٹرکٹ سپورٹس افسرراولپنڈی کے مطابق ان ڈور کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈی جی پنجاب سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن نی50کنال اراضی پرچکلالہ میں جدید سہولیات اور انسٹرکٹرز سمیت کھیلوں کے سامان پر مشتمل تیسرے کمپلیکس کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا جلد آغاز کیا جائے گا اسی طرح نوجوانوں میں کرکٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ذوالفقار احمد گھمن نے سابق کرکٹر ظہیر عباس کے ہمراہ گزشتہ ماہ(7نومبر) کو راولپنڈی آمد کے موقع پر جامعہ ہائی سکول اور مسلم ہائی سکول میں ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا اور راولپنڈی میں موجود تمام گرائونڈزکا تفصیلی دورہ کیا اور گرائونڈز میں کسی بھی کمی اور خرابی کا فوری تدارک کی ہدایات جاری کیں ہاکی گرائونڈ سید پور روڈ اور وقار النسا کالج گرائونڈ میں آسٹو ٹرف لگوانے کا کا م بھی آخری مراحل میں ہے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروٖ غ اورزیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر کی جانب سے گارڈن کالج سمیت مزید گرائونڈ ز میں آسٹو ٹرف لگوانے کے لئے درخواست ڈی جی سپورٹس پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :