پاک افغان سرحد پر نام نہاد ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرکاری سطح پر سرحد تسلیم نہیں کریں گے، سابق افغان صدر حامد کرزئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرکاری سطح پر سرحد تسلیم نہیں کریں گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لائن دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے ایک متنازعہ مسئلہ رہ گیا ہے ۔کرزئی نے مزید کہاکہ افغانستان کی ڈیورنڈ لائن کو رسمی طور پر تسلیم کرنے میں ہچکچائٹ کا کبھی بھی مطلب پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں ہے ۔ بارڈر پر رہنے والے رہائشیوں کو اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :