دسمبر کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا جوکہ مہاجر قوم کے اتحاد کا ضامن ثابت ہوگا، رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری

جلسہ کے ہیندبلز بانٹے اور عوام سے اپنے اہل خانہ و دوست احباب سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری، رکن سی ای سی عابد جعفری اور رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق نے 30 دسمبر کو نشترپارک میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں لائنزایریا کی گلی، محلوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوام میں 30 دسمبر کے جلسہ کے ہیندبلز بانٹے اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے اہل خانہ و دوست احباب سمیت بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزاواری نے کہا کہ 30 دسمبر کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا جوکہ مہاجر قوم کے اتحاد کا ضامن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ کی سرگرمیوں کا آغاز 28 دسمبر سے کردیا جائیگا جس میں تقریری مقابلہ، ثقافتی میلہ، پتنگ میلہ، محفل موسیقی و دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ کراچی کے عوام کو تفریحی مواقع میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :