لاہور، کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمان اور خاکروبوں کے لیے تین یوم کی چھٹیوں کا اعلان

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور، کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمان اور خاکروبوں کے لیے تین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے احکامات کے تحت ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمان اور خاکروبوں کے لیے تین یوم کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ ڈی پی او وہاڑی نے مسیحی پولیس اہلکاروں اور خاص طور پر خاکروبوں کے اعزاز میں کرسمس کے حوالے سے پولیس لائنز،وہاڑی کے سبزہ زار میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیاجس میں ضلعی پولیس وہاڑی کے 21مسیحی پولیس اہلکاروں، لیڈی کانسٹیبلان اور خاکروبوں نے بطور مہمان شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس پر وقار تقریب میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کرسمس کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے خاکروبوں کو تحائف اور عیدی تقسیم کی، ان کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور پُر تکلف چائے کے دوران ان کے ساتھ گُھل مل گئے۔ تقریب میں مسیحی پولیس ملازمان کے علاوہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے مسیحی پولیس ملازمان اور خاکروبوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ عید کے پر مسرت موقع پر خاکروبوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ڈی پی او وہاڑی نے تین یوم کی چھٹی کا اعلان کیا