لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کو کرسمس پر سیاحوں کی سکیورٹی یقینی اور عیدین کی مواقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنی کی ہدائت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان نی لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کو کرسمس پر سیاحوں کی سکیورٹی یقینی بنانی اور عیدین کی مواقع پر سکیورٹی انتظامات باری جاری کردہ ایس او پی کی مطابق انتظامات کرنی اور تمام سکیورٹی کیمروں کو فعال رکھنی اور ہمہ وقت مانیٹرنگ کرنی کی ہدائت کی ہے۔

انہوں نی یہ ہدایات یہاں لاہور چڑیا گھر میں کرسمس کی حوالی سی کیئی گئی سکیورٹی انتظامات کی جائزہ کی لئی کیی گئی دورہ کی موقع پر دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چوہدری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر جنجوعہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نی چڑیا گھر انتظامیہ کو ہدائت کی کہ وہ کرسمس پر چڑیا گھر آنی والی سیاحوں کو عید کی طرح ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائیں۔

(جاری ہے)

خالد عیاض خان نی چڑیا گھر کی مسیحی ملازمین کی ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نی کہا کہ 25 دسمبر مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کی لئی یکساں اہمیت اور دوہری خوشی کا دن ہی کیونکہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام اور بانیئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے۔ ڈی جی جنگلی حیات نی کرسمس کی حوالی سی منعقدہ تقریب میں مسیحوں سی خطاب کرتی ہوئی 18 انیمل کیپرز کو گریڈ 1سی گریڈ 5اور ہیڈ کیپر کو گریڈ 4سی گریڈ 7میں اپ گریڈ کرنی کی خوش خبری سنائی ۔

انہوں نی ملازمین کی اپ گرڈیشن محکمی کی طرف سی ملازمین کو کرسمس کا تحفہ ہے۔ انہوں نی مذید کہا کی ملازمین کی فلاح و بہبود کی لیی ہرممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نی کہا کہ چڑیا گھر کی ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنی اور فیسٹول گرانٹ میں اضافی اور سروس رولز میں ترمیم باری بھی معاملات اٹھائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نی کہا کہ زندگی کی مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائی کم ہے۔

انہوں نی کہا کہ چڑیا گھر کی تقریبا 40 فیصد ملازمین کا تعلق مسیحی برادری سی ہی اور انہیں یہاں برابر کی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نی کہا کہ عید کی موقع پر ڈیوٹی دینی والی ملازمین کی طرح مسیحی ملازمین کو بھی خصوصی اعزازیہ دیا جائی گا۔ تقریب میں موجو مسیح برادری اور دیگر ملازمین نی ڈی جی جنگلی حیات کا ملازمین کی فلاح و بہبود باری اقدمات پر شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں ڈی جی جنگلی حیات نی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو موقع پر ہی ہدایات دیں

متعلقہ عنوان :