پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ کا پری کوالیفائنگ رائونڈ 30 دسمبر سے شروع ہو گا

اتوار 25 دسمبر 2016 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ کا پری کوالیفائنگ رائونڈ 30دسمبر سے مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں شروع ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد عامر نواز کے مطابق پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

ایونٹ میں ہانگ کانگ کے لیوایو ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ مین رائونڈ میں 8 غیر ملکی اور 4 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ کا پری کوالیفائنگ رائونڈ 30دسمبر کو مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں شروع ہو گا جس کئے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ رائونڈ یکم سے 2جنوری تک جبکہ مین رائونڈ 3سے 6جنوری تک کھیلاجائے گا۔

ایونٹ میں ہانگ کانگ ، ملائیشیا اور کویت کے 10غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔کوالیفائنگ رائونڈ میں ملائیشیا اور کویت کے دو کھلاڑیوںکو مین رائونڈ کے لئے کوالیفائینگ رائونڈ کو عبور کرنا ہو گا۔عامر نواز نے کہاکہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے پاکستان کو 25ہزار ڈالر چار بین الاقوامی ایونٹ کی منظوری دی تھی جس میں تین ایونٹ کاکامیابی سے انعقاد کے بعد آخری ایونٹ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ 30دسمبر سے شروع ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ تیسرے بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستانی دونوں کھلاڑی فرحان زمان اور فرحان محبو ب نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور ٹائٹل بھی پاکستان نے حاصل کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے اپنے ملک کے لئے ٹائٹل جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :