اردو ادب کے منفردلہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی 22ویں برسی (آج )منائی جائیگی

اتوار 25 دسمبر 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) اردو ادب کے منفردلہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی 22ویں برسی آج ( پیر ) کے روز منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھرکے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ادبی شخصیات اور مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکارہوکر چل بسی تھیں۔

ٹین ایجرزکی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے انگریزی ادب میں ماسٹرزاورپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوںنے اپنی منفرد شاعری کی کتاب خوشبو سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔انہیںشاعری کی پہلی کتاب خوشبوپر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی، صد برگ، انکار، ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا۔ اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی۔وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں بعد ازاں انھوں نے سرکاری ملازمت بھی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :