گینگ ریپ کا شکار امریکی خاتون انصاف لینے 9ماہ بعد دوبارہ بھارت پہنچ گئی

بھارتی پولیس نے کیس درج کرنے میں ہی اتنی دیر لگا دی ،انصاف کی توقع نہیں،متاثرہ خاتون

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بھارت میں تفریحی دورے پر آنے والی امریکی خاتون ’’گینگ ریپ ‘‘ کا انصاف لینے اور ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے 9ماہ بعد دوبارہ ہندوستان پہنچ گئی،ایف آئی آر کے اندراج میں اتنا وقت لگا ،دہلی پولیس کے رویے کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا ،امریکی خاتون کا انڈیا پہنچنے کے بعد شکوہ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ایک خاتون ٹیچر جو رواں سال اپریل کے مہینے میں پہلی مرتبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ہندوستان پہنچی تھی ،کو ’’ٹور گائیڈ ‘‘ نے دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل کے عملے کے ساتھ مل کرمبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا،امریکی خاتون ٹیچر 9ماہ بعد دہلی پولیس کے بلانے پر اپنے ’’ملزموں ‘‘ کو پہچاننے کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔

متعلقہ عنوان :