یمنی سرحد کے نزدیک حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپ میں سعودی فوجی شہید

اتوار 25 دسمبر 2016 22:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سعودی عرب کا ایک فوجی یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا ۔سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا یے کہ حوثیوں نے رات ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔وزارت داخلہ نے شہید فوجی کا نام سلطان بن عا?د فرحان الشراری بتایا ہے۔ سعودی فورسز نے سرحدی علاقے میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر گذشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :