کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب

فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ فوج میں خود کو بلوچ کہلوانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہیں۔فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطا ب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 12:04

کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) :کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، راکین اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ تقریب میں موجوہ چیف آف آرمی اسٹاف کی اعزازی چھڑی ریکروٹ عرفان علی کو دی گئی ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا طلائی تمغہ ریکروٹ لیاقت علی کو دیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بلوچستان کی عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ فوج میں خود کو بلوچ کہلوانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ آج بلوچستان کی عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریکہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ، قبیلہ اور ملک ہے ۔

بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے ۔ اللہ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھُلیں گی۔آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔فخر ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد جوانوں کو ایف سی ، پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں میں شامل کیا گیا۔

دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہیں۔ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے۔ جو لوگ دشمنوں کی سازش کا شکار ہیں ان کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھُلے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب دشمن اپنے انجام کو پہنچے گا۔ سی پیک کے بروقت تکمیل خطے کو نئے دور میں داخل کرے گی۔ بلوچستان کی ترقی بھی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی آنے والے وقت میں مزید ترقی ہو گی۔ کیونکہ بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہے ۔