’’ کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی ، اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی ! ‘‘

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی بھی گزر گئی

پیر 26 دسمبر 2016 12:48

’’  کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی ، اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی22 ویں برسی پیر کو منائی گئی ، ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اپنی منفرد شاعری کی کتاب خوشبو سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، پروین شاکر 26 دسمبر 1994کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں 42سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :