چوہدری نثارکابیان کہ سربراہ نیب کاتقررسپریم کورٹ کااختیارہو،ویلکم کرتاہوں،عمران خان
پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،سپریم کورٹ سے درخواست کاپاناما کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیاجائے،اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا،کل 27دسمبرہے دیکھتے ہیں پانامالیکس پر پیپلزپارٹی کیااعلان کرتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:10
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری نثارکے بیان کوویلکم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سربراہ کاتقررسپریم کورٹ کااختیارہوناچاہیے،پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،سپریم کورٹ سے درخواست کاپاناما کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیاجائے،اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا۔
انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس پرپوری قوم متحدہے۔کل 27دسمبرہے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیااعلان کرتی ہے۔خواجہ آصف کرپٹ اور نااہل ہے۔خواجہ آصف کے بیان نے ہمیں دنیابھر میں نقصان پہنچایا۔یہودی لابی پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکے حلفیہ بیان سے پہلے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری تھی۔
لیکن اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دوجھوٹ بولے،اسمبلی میں جھوٹ بولا،پھرقطری شہزادے کاخط لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب میں پلی باگین کے نام پرکرپشن بڑھائی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ صوابی جلسہ میں عوام سے پوچھا کہ نوازشریف پاناما لیکس کامجرم ہے،نوازشریف کوسزاہوگی تو100فیصدلوگوں نے ہاتھ کھڑاکرکے نوازشریف کیخلاف جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے کہا کہ مجھے جنرل راحیل کے کہنے پرچھوڑاگیا۔اس سے عوام کوتاثرملتاہے کہ پاکستان میں طاقتورکوانصاف ملتاہے۔انہوں نے ایک سوال پرپیپلزپارٹی کے حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکلنے کے حوالے سے کہاکہ پیپلزپارٹی کا27دسمبرکوپتاچل جائے گاکہ کیاکرتی ہے۔اپوزیشن کوکام حکومت سے جواب طلب کرناہوتاہے۔ہم اسمبلی سے اس لیے نکلے کہ ہمیں کوئی ادارہ انصاف نہیں دے رہاتھا۔اگرہم بیٹھ جاتے توپاناما کیس دفن ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں گونگے بن کربیٹھ جائیں توعوام کے ایشوزکوکون اٹھائے گا؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.