سمبڑیال، پروین شاکر کی 22ویں برسی کی پروقار تقریب

پیر 26 دسمبر 2016 17:30

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ’’عکس خوشبوہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی‘‘ … بزم ارباب سخن کے زیر اہتمام خوشبو کی ’’سفیر ‘‘شاعرہ پروین شاکر کی 22ویں برسی کے موقع پر پریس کلب میں پروقار تقریب ،صحافیوں ،شعراء کرام سمیت ادبی شخصیت کا شاعرہ کو اپنے اپنے انداز میں زبردست خراج عقیدت ،روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشبو کے ذریعے پیارمحبت ،خلوص اور وفا کی خوشبو کو عام کرنے والی اور’’صد برگ ‘‘ سے ماحول میں آسودہ فضا پیدا کرنے کی کوشش کرنے سمیت لفظو ں کو جذبوں کا پہناوا پہنانے والی نوجوان نسل کی نمائندہ شاعر ہ پروین شاکر کی 22 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے پروقار تقریب بزم ارباب سخن کے زیر اہتمام پریس کلب (رجسٹرڈ) سمبڑیال میں زیر صدارت چیئرمین یونین کونسل بدوکے حاجی جمشید اسلم چیمہ منعقد ہوئی جس کے مہمان گرامی سینئر صحافی محمد نعیم صدیقی تھے ، تقریب میں سینئر صحافی ،شاعر اور بزمِ ارباب سخن کے صدر نوید مغل سمیت سینئر صحافیوں اور ادبی شخصیات شیخ ذوالفقار احمد ،شیخ شفیق الرحمان ، محمد نعیم صدیقی ، حاجی جمشید اسلم چیمہ ، شیخ ثناء اللہ ، شیخ عظمت اللہ ، ارغوان احمد میئو ، حاجی سلیم کنول ، آصف شہزاد ملک ودیگر نے پروین شاکر کر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروین شاکر نے دنیا کی مفافقت سے ببانگ دُہل بے زاری کااظہار کرتے ہوئے جھوٹے رواجوں اورفضول رسموں سے انکاری ہوتے ہوئے گھٹن ذدہ ماحول میں اپنی شاعری کی خوشبو سے محبتوں کے لازوال جذبے کو معطر رکھا اور دنیا کے نامناسب رویوں پر مزاحمتی طرز عمل اپناتے ہوئے خود کلامی کا سہارا لیا اور زمانے کی روش سے ناموافقت اورغیر پنگا سنگت کا اظہار کرنے کے لیے پروین شاکر نے بہت ہی خوبصورت شائستہ اورنرم لہجہ استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات واحساسات کی ترجمانی کی اور پروین شاکر وہ واحد خاتون شاعرہ ہیں جنہوںنے معاشرہ کی رسموں اور رواجوں کے زندان میں مقید جذبوں کو اپنی شاعری کے ذریعے خوشبو کا پیرہن پہنا کر نئے رنگ ڈھنگ میں ڈھالا اوران کی شاعری صدیوں تک خوشبو بکھیرتی رہے گی ،اس موقع پر پروین شاکرکی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سمیت شمعیں بھی روشن کی گیئں ۔

متعلقہ عنوان :