ْ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں رشوت لے کر بھرتیوں کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

ڈپٹی پر اجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مقبول دھاولہ کی نشاندہی پر انکے گھر سے 20لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں رشوت لے کر بھرتیوں کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈپٹی پر اجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مقبول دھاولہ سے 20لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھرتیوں کیلئے لی گئی رشوت کا حجم 15کروڑ سے زائد ہے ،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کی6 ملزمان بشمول افسران و عملہ نے انفارمیشن سسٹم میں بھرتیوں کے دوران فیل ہونیوالے 300امیدواروں کو رشوت لے کر بھرتی کیا ۔

اینٹی کرپشن نے ڈپٹی پر وجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم مقبول دھاولہ سے کی نشاندہی پران کے گھر سے 20لاکھ نقدی برآمد کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز رائو ندیم اختر ، ایچ آرسپیشلسٹ لیزا ریاض ،اینٹی کرپشن اسسٹنٹ عامر امین ، کو مل حبیب اور ہارون فیاض کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :