کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمدبٹ کا گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمدبٹ نے گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور صوبے اور خاص طور پر فاٹا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے اس موقع پر نئے کورکمانڈ رکی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے پاک فوج کی جانب سے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں خدمات کو سراہا اورکہاکہ وطن عزیز کی سلامتی اوراستحکام یقینی بنانے کے سلسلے میں قوم کو پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں پر ہمیشہ فخررہے گا۔

متعلقہ عنوان :