ڈی پی او مردان میاں سعید کی والدہ ماجدہ کی نمازہ جنازہ پیرکے روز لیڈیز کلب پشاور میں ادا کی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی پی او مردان میاں سعید کی والدہ ماجدہ کی نمازہ جنازہ پیرکے روز لیڈیز کلب پشاور میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سمیت بڑی تعداد میںلوگوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ گورنرخیبرپختونخوا کے صاحبزادے ڈاکٹر عمرجھگڑا کی خوشدامن بھی تھیں۔دریں اثناء گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :