وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات ، ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال‘ طور خم بارڈر‘ کراچی آپریشن بارے بریفنگ دی

منگل 27 دسمبر 2016 13:23

وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات ، ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال‘ طور خم بارڈر‘ کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال ‘ اپنے حالیہ دورہ طور خم‘ افغان بارڈر‘ کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ داخلی سلامتی اور سرحدی نظام کو بہتربنایا جارہاہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ مربوط سرحدی نظام کیلئے سیکیورٹی اداروں کے نئے ونگز پر 70ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔