6سالہ بچی نے آن لائن شاپنگ کے لیے سوئی ہوئی ماں کےفنگر پرنٹ سے فون کا لاک کھول لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 دسمبر 2016 20:26

6سالہ بچی نے آن لائن شاپنگ کے لیے سوئی ہوئی ماں کےفنگر پرنٹ سے فون کا ..

فیڈرل ٹریڈ کمیشن ایپل، گوگل اور ایمزون کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں کو شاپنگ کا عمل انتہائی آسان بنانے پر جرمانے کر چکا ہے۔شاپنگ کے عمل کے آسان ہونے کے باعث بچے بھی اپنی والدین کی مرضی کے بغیر آن لائن شاپنگ کر لیتے ہیں جس کی قیمت اُن کے والدین کو بھرنا پڑتی ہے۔ بہت سے کیسز میں تو والدین کمپنیوں سے رقم کی واپسی کے لیے قانونی چارہ جوئی کا رستہ اختیار کرتے ہیں، جو کمپنیوں کو بھی مہنگا پڑ جاتا ہے۔


بہت سے والدین بھی بچوں کو آن لائن شاپنگ سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہیں۔ اسی طرح کی احتیاط ایک ماں نے کی تھی جو اس کی 6سا لہ بیٹی نے ناکام بنا دی۔
آرکنساس سے تعلق رکھنے والی بیتھانے ہویل کو اپنی بیٹی کی غیر ضروری خریداری 250 ڈالر کی پڑگئی۔ ماں نے اپنے فون کو فنگرپرنٹ سےلاک کیا ہوا تھا مگر اس کے باوجود اس کی بیٹی ، ایش کیچہم، نے اس کے سوتے ہوئے اس کے فنگر پرنٹ سے فون کا لاک کھولا اور خود کو پوکیمون گیم میں 250 ڈالر کے تحائف بھیج دئیے۔

(جاری ہے)

لگتا ہے اب بیتھے کو دستانے پہن کر سونا پڑے گا۔
بعد میں جب ایش کے والدین کو لگا کہ اُن کا ایمزون اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے تواس نے اپنے والدین کو بتایا کہ اُس نے شاپنگ کر لی ہے۔ اس نے اپنے والدین کو یقین دلایا کہ اس نے گھر کا پتا بالکل ٹھیک لکھوایا ہے۔
بعد میں ایش کی ماں نے خریدے ہوئے تحائف واپس کرنا چاہے تو اسے بتایا گیا کہ وہ خریدے ہوئے 13 آئٹمز میں سے صرف 4 آئٹمز واپس کر سکتی ہے۔ ایش کی ماں نے ایش کو یہ بھی کہا کہ اس کے چھپ کر فنگر پرنٹ لینے کی وجہ سے سانتا کلاز اس کے لیے تحفے نہیں لائے گا۔

متعلقہ عنوان :