پروین شاکر کی یاد میں مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد

منگل 27 دسمبر 2016 22:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) آرٹس کونسل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں مشاعرہ اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا ، سیمینار میں اسلام آباد سے معروف شاعر ڈاکٹر فرحت عباس اور لاہور سے ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے خصو صی شر کت کی، مشاعرہ کی صدارت معروف سینئر بزرگ شاعر جان کاشمیری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر امین جان نے سر انجام دیئے ،تقریب میں دیگر شعراء کرام پروفیسر محمد احمد شاد‘ میجر شہزاد‘ یونس تحسین‘ عادل بادشاہ‘ نوشین نو شی‘ حافظ صفیہ شوکت‘‘ تنزیلہ عمبر ین‘ ثمر راحت‘ ثناء شیخ‘ عرفانہ امر ‘ ڈاکٹر امتیاز علی نامی‘ جاوید اخترساغر ‘ حافظ وقار کاوش شہزاد قیصر ‘ صدام ساگر اکرا م راٹھ اور دیگر نے اپنا کلام پیش کرکے مرحومہ کو خراج تحسین پیش کیا ،تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی، سیمینارمیں مرحومہ کو خراج تحسین اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصو صی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :