نساسک کے تمام ریجن کیلئے صفائی ستھرائی کیلئے خریدی گئی نئی جدید گاڑیاں متعلقہ نساسک کو تقسیم کردی گئیں

منگل 27 دسمبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے دی جانیوالی نساسک کے تمام ریجن کیلئے خریدی گئی نئی جدید گاڑیاں متعلقہ نساسک کو تقسیم کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

نساسک ترجمان کیمطابق وزیر اعلی سندھ کی نساسک کارکردگی بہتر کرنے سے متعلق دی گئی ہدایت کے مطابق نارتھ سندھ اربن سروس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر سید محمود عباس شاہ اورجنرل منیجر آپریشن مطہر حسین دایو نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں تمام ریجن کے شہری نساسک عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تمام شہروں میں بہتر صفائی ممکن ہو سکے ، انہوں نے کہاکہ نساسک میں فرائض سرانجام دینے والے تمام افسران اپنی کارگردگی کو بہتر بنائیں اور 15 روز میں صفائی کی صورتحال میں واضح فرق نظر میںآئے ،بصورت دیگر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :