پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے ملک کو حقیقی جمہوریت سے نوازا ہے‘ ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ

منگل 27 دسمبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ آج ملک میں ترقی ، خوشحالی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے ملک کو حقیقی جمہوریت سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور لاڑکانہ بائی پاس ٹنڈو مستی کے قریب گڑھی خدا بخش جانے کے لیے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔ اس موقع پر سید امجد علی شاہ سمیت سیکڑوں جیالوں سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ادھر ایم این اے حاجی نواب خان وسان، ضلع چیئرمین شہر یار وسان اور سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی کے سربراہی میں الگ الگ قافلے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :