حکومت کیجانب سے تاریخی مسجد محمد بن قاسم اروڑ کا تعمیراتی کام جلد شروع کروایا جائیگا‘صوبائی سیکریٹری محکمہ ثقافت سندھ

منگل 27 دسمبر 2016 23:12

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) صوبائی سیکریٹری محکمہ ثقافت سندھ غلام اکبر لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اے ڈی پی اسکیم کے تحت تاریخی مسجد محمد بن قاسم اروڑ کا تعمیراتی کام جلد شروع کروایا جائیگا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ یقین دھانی انہوںنے تنظیم فکر و نظر سندھ کے وفد کو کرائی جس نے فضل اللہ مہیسر، پروفیسر اصغر مجاہد مہر، پروفیسر نعیم اللہ پیچوہو اور نیاز احمد مہر کی قیادت میں سیکریٹری ثقافت حکومت سندھ غلام اکبر لغاری سے سکھر میں تاریخی مسجد محمد بن قاسم کی تاریخی اور اسلامی اہمیت کے حوالے سے ملاقات کی ، وفد نے پر زور اپیل کی کہ محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے مسجد محمد بن قاسم کی تعمیر کے سلسلے میں حکومت سندھ نے اے ڈی پی اسکیم 2015 میں منظور کی تھی، تمام ضابطہ کی کاروائی کی تکمیل کے ساتھ محکمہ ثقافت کی طرف سے ٹھیکیدار منظور احمد سومرو کو بھی مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم تاریخی مسجد محمد بن قاسم کی تعمیر نو کے سلسلے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔وفد نے کہا کہ مسجد کے قدیمی آثاروں کو محفوظ بنایا جائے اور انہیں دھوپ، تیز ہوائوں، برساتوں اور نا موافق موسمی تبدیلیوں سے اور روڈ سائیڈ سے گذرنے والی ٹریفک اور ڈائینامک دھماکوں کے باعث قدیمی آثاروں کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس قومی اسلامی اور قومی ورثے کو محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :