او پی ایف نے 75 رکنی اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی منظوری دے دی

منگل 27 دسمبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) نے 75 رکنی اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کی منظوری دے دی جبکہ بورڈ نے کونسل کے لئے برطانیہ سے بیس اوورسیز پاکستانیوں کے ناموں کی بھی منظور دی ہے۔ منگل کو چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت 137واں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل مرزا عامر سہیل‘ منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف حبیب الرحمان گیلانی‘ (اے جے کی) سے محمد جہانگیر منہاس‘ سعید احمد ہیڈ (ایس ایس یو)‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ڈاکٹر عرفان یوسف شامی‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کامرس اسد حیاالدین‘ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری حق نواز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 75 رکنی اوورسیز ایڈوائزری کونسل اور برطانیہ سے 20 اوورسیز پاکستانیوں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ اجلاس سے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔