الیکشن کمیشن نے چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 13:52

الیکشن کمیشن نے چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کا انتخاب کالعدم قرار دے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) :الیکشن کمیشن نے چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں امیر حیدر سنگھا کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب میں چئیر مین کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔ چئیر مین ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے انتخاب میںسمیرا ملک منتخب ہوئی تھیں۔ جس کے بعد امیر حیدر سنگھا نے سمیرا ملک کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :