ٹرینوں میں ٹریکنگ اور جی پی آر ایس نصب کرے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 15:54

ٹرینوں میں ٹریکنگ اور جی پی آر ایس نصب کرے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء):پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں ٹریکنگ اور جی پی ایس سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطاق محکمہ ریلوے کے جی ایم جاوید انور نے بتایا کہ سسٹم کے تحت مسافروں کو سفر کے آغاز سے لے کر منزل تک اپ ڈیٹ رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ اور جی پی ایس سسٹم سے مسافروں میں اناﺅنسمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی اسپیڈبھی بتائی جائے گی۔ جی ایم ریلوے جاوید انور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں یہ سسٹم لاہور سے راولپنڈی اور پشاور تک جانے والی ٹرینوں میں نصب کیا جائے گا جبکہ اس سسٹم کو ٹرینوں میں نصب کرنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا جائے گا۔