آرمی چیف نے8دہشتگردوں کی سزائے موت جبکہ3کی عمرقیدکی توثیق کردی

یہ تمام دہشتگردفوجی عدالتوں سے بھی سزایافتہ ہیں،سزائے موت پانیوالے دہشتگردوں نے90افرادکوقتل اور99افرادکوزخمی کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 17:36

آرمی چیف نے8دہشتگردوں کی سزائے موت جبکہ3کی عمرقیدکی توثیق کردی

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے8دہشتگردوں کی سزائے موت جبکہ3دہشتگردوں کی عمرقیدکی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی جانب سے جن دہشتگردوں کی سزائے موت اور عمرقیدکی توثیق کی گئی ہے۔یہ تمام دہشتگرد سنگین جرائم،صفوراگوٹھ ،چینی انجینئرزپرحملوں اور سکیورٹی فورسزکے قتل میں ملوث تھے۔

ان تمام دہشتگردوں‌کوانسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے سنائی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے مطابق سزا پانیوالے چاردہشتگرد صفوراگوٹھ حملے،سماجی کارکن سبین محمودکےقتل میں اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں بھی ملوث ہیں۔ان چاردہشتگردوں‌میں حافظ محمدعمر، علی رحمان عبدالسلام اورخرم شفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ چاروں دہشت گرد صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پرحملےمیں ملوث ہیں۔

جس میں45 افراد کاقتل کیاگیا۔چاروں دہشتگردوں نےمجسٹریٹ اورعدالت کےسامنے جرم کا اعتراف کیا۔سزائے موت پانیوالے دہشتگردوں نے 90افرادکوقتل اور99افرادکوزخمی کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزیدبتایا کہ دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے بھی سزاسنائی تھی۔دہشت گرد مسلم خان 4سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔ دہشتگردمحمدیوسف ایک کالعدم تنظیم کارکن ہے۔

دہشتگردسیف اللہ،محمودخان اور فضل غفار معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث‌ہے۔ دہشتگردبلال محمود پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ دہشتگرد سرتاج علی نے مجسٹریٹ اور عدالتوں کے سامنے بی اپنے جرائم کوتسلیم کیا۔دہشتگرد مسلم خان نےمجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ دہشتگرد مسلم خان نے2چینی انجینیرزکو بھی تاوان کےلیےاغوا کیا۔دہشت گردوں میں مسلم خان ایک کالعدم تنظیم کا ترجمان ہے۔ دہشتگردمسلم خان عام شہریوں اور انسپکٹرشیرعلی کے قتل میں ملوث‌تھا۔

متعلقہ عنوان :