چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کاچھٹااجلاس (آج)بیجنگ میں ہوگا

بدھ 28 دسمبر 2016 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کاچھٹااجلاس (آج)جمعرات کو بیجنگ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال پاکستانی وفد جبکہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کے نائب چیئرمین چینی وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف جاری اور نئے منصوبوں اور اُ ن پر پیش رفت کا جائز ہ لیا جائے گا۔ادھر چین تین منصوبوں کی تکمیل کیلئے رواں ہفتے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔یہ رقم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹس کی تین اضافی شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :