پانامہ لیکس کیس کی سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 13:58

پانامہ لیکس کیس کی سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیاسی فوائد کے لیے عدالت کا کندھا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سسٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے معاملہ عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر ظفر نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ سیاسی اورذاتی نوعیت کا ہے۔ پارلیمنٹ میں کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ ایف بی آرنے بھی پانامہ لیکس کیس میں نامزد افراد کو نوٹسز جاری کیے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کا قانون پرانا ہو چکا ہے لہٰذا اس معاملے پر کمیشن نہیں بنایا جا سکتا ۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت روکنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق تمام درخواستوں کو خارج کیا جائے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس زیر سماعت ہے۔ جبکہ کیس کی آئندہ سماعت کو آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔