بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھنے پر مریم نواز کو عوام کی جانب سے شدید منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 22:55

بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھنے پر مریم نواز کو عوام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھنے پر مریم نواز کو عوام کی جانب سے شدید منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال سے متعلق انہیں آگاہ کریں۔

مریم نواز کی جانب سے اس سوال کے پوچھنے کی دیر تھی کہ انہیں عوام کے شدید منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے جواب میں سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اول تو انہیں یہ سوال متعلقہ وزارت سے ہی کرنا چاہیے۔ دوسرا یہ کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس موسم سرما میں بھی ان کے علاقوں میں کئی گھنٹے طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔