ایران سے گوادر کیلئے روٹ کھولنا چاہیے ،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کی بات چیت ہو رہی ہے ،ایران کے ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش کی تجارت کئی گنا بڑھی ہے ،ہمیںسیاسی دبائو میں نہیں آنا چاہیے

سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ایران سے گوادر کیلئے روٹ کھولنا چاہیے ،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کی بات چیت ہو رہی ہے ،ایران کے ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش کی تجارت کئی گنا بڑھی ہے ،ہمیںسیاسی دبائو میں نہیں آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ایران سے گوادر کے لئے روٹ کھولنا چاہیے ،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کی بات چیت ہو رہی ہے ،ایران کے ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش کی تجارت کئی گنا بڑھی ہے ،ہمیںسیاسی دبائو میں نہیں آنا چاہیے ۔

ایران اور قطر کی ایک ہی گیس فیڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت کا دورہ ایران نہ ہونے پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانا چاہیے تھا ۔ سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر نے کہا کہ دو تین برسوں میں ایران سے پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی اس کے بعد ہم ایران کے ساتھ فری تجارت کر سکتے ہیں ،چین سے فری ٹریڈ معاہدے کا فائدہ بھی نہیں اٹھایا گیا ۔(م ن)

متعلقہ عنوان :