سی این جی کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ،اگر سی این جی مالکان سی این جی قیمت زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ پیٹرول استعمال کریں گے

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی این جی کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ،اگر سی این جی مالکان سی این جی قیمت زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ پیٹرول استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی پیٹرول کی جگہ ایک متبادل فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اس کی قیمتوں کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب اسے ڈی ریگولیٹ کر کے سی این جی مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پیٹرول اور ڈیزل بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کے حق میں ہوں ،سی این جی کی قیمت زیادہ ہوگی تو لوگ اسے چھوڑ کر پیٹرول استعمال کریں گے ۔