روس پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس نصب کرے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 دسمبر 2016 13:52

روس پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس نصب کرے گا

روس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 دسمبر 2016ء) : روس پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس نصب کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ان 60 پلانٹس میں سے قریبا 24 پلانٹس بلوچستان میں نصب کیے جائیں گے۔ جبکہ باقی پلانٹس کو مری ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نصب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے قومی اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اس معاملے میں روس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور یہ معاہدہ طے ہونے کے بالکل قریب ہے جس کے بعد روس کی جانب سے پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ماسکو کے ساتھ طے پانے والا دوسرا معاہدہ ہو گا ، جبکہ روس شمال سے جنوب تک 11 سو کلو میٹر ایل این جی پائپ لائن بھی تعمیر کرے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 31 اکتوبر کو اکنامک کورڈینیشن کمیٹی نے ایک ملاقات میں پاکستان میں 60 ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس نصب کرنے کے اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس پر 1.353 بلین روپے خرچ آئے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے بعد مذکورہ علاقہ جات میں رہنے والے افراد کے لیئے گیس کی قیمت گھریلو سلیب صارفین کی قیمت کے برابر ہوگی۔ تاہم اس کی لاگت ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت کے ایک تہائی تک ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :