Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذوالفقارمرزاکے گھرآمد،والدکی وفات پرتعزیت

فہمیدہ مرزابھی موجودتھیں،تعزیتی ملاقات میں‌ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال،آئندہ الیکشن میں ملک کےاندربڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں،عمران خان کاذولفقارمرزاسے مکالمہ،آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔فہمیدامرزا،عمران خان کا دونوں رہنماوں کوپارٹی میں شمولیت کاپیغام بھیجنے کاامکان ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 دسمبر 2016 16:31

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذوالفقارمرزاکے گھرآمد،والدکی وفات پرتعزیت

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکے گھرجاکر ان کے والد کی وفات پرتعزیت کی۔عمران خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔تعزیتی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کاسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاسے مکالمہ بھی ہوا۔جس میں عمران خان نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ملک کےاندربڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پرفہمیدہ مرزانے عمران خان کی کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔شوکت خانم ملک کاسب سےبڑاکینسراسپتال ہے۔

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات سےقبل ہماری پارٹی کی توجہ سندھ پرزیادہ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ڈاکٹرذوالفقارمرزا کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیناچاہتےتھے۔ تاہم تعزیت کاموقع ہونےکی وجہ سےسیاسی بات نہ کی جاسکی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا دونوں اہم شخصیات کوپارٹی میں شمولیت کاپیغام بھیجنے کاامکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات