مسافر ٹرینوں میں رش کے باعث پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ پہلی خصوصی ونٹرٹرین جمعہ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) مسافر ٹرینوں میں رش کے باعث پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ پہلی خصوصی ونٹرٹرین جمعہ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہو ر روانہ ہوگئی ہے جبکہ دوسری خصوصی ٹرین آج (اتوار کی شب) چلے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں مسافروں کے رش کے باعث کراچی سے لاہور کے لیے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھااور اس حوالے سے پہلی خصوصی ٹرین جمعہ کو دوپہر ساڑھی12بجے کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے جو آج (اتوارکی صبح)لاہور پہنچے گی ۔

ڈویژنل کمرشل آفسر (ڈی سی او) کراچی ناصر نذیر نے بتایا کہ خصوصی ٹرین میں900سے زائد مسافر سوار ہوئے ہیں ۔ٹرین میں اکانومی کلاس کی 13بوگیاں لگائی گئیں ہیں، ریلوے کو اس ٹرین سے ساڑھی8لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں کا کہنا ہے کہ دوسری خصوصی ٹرین آج اتوار کو رات ساڑھے 8بجے کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوگی ۔اس ٹرین میں بھی اکنامی کلاس کی 13 بوگیاں لگائی جائیں گی جن میں ایک ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے اور تقریباً9لاکھ روپے تک آمدنی ہوگی ۔یہ ٹرین جو براستہ حیدرآباد،ٹنڈوآدم، نوابشاہ ، محراب پور ، روہڑی ، بہاولپور،رحیم یار خان، ملتان اور ساہیوال سے ہوتی ہوئی پیر یکم جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :