سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میںآج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بارے میں جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی جائے گی

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں سانحہ کوئٹہ کے بارے میں جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی جائے گی جبکہ ہندو میرج بل ،چکوال میں احمدیوں کے عبادت خانے پر حملے اور رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے افتاب احمد کے بارے میں تفصیلات کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیںگی کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بارے میں جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی جائے گی اجلاس میں پنجاب کے پولیس افسران چکوال میں احمدیوں کے عبادت خانے پر حملے کے بعد کی صورتحال اور اس سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے جبکہ ہندو میرج بل سمیت کراچی میں رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن افتاب احمد کے بارے میں رینجرز حکام اپنا موقف پیش کریں گے ۔

۔۔۔اعجاز خان