Live Updates

سندھ کے مایہ ناز سیاستدان ممتاز بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 جنوری 2017 17:26

سندھ کے مایہ ناز سیاستدان ممتاز بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جنوری 2017ء) : سندھ کے مایہ ناز اور معروف سیاستدان ممتاز بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل فرنٹ اور سندھ قومی اتحاد کے چیئرمین ممتاز بھٹو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کہا کہ میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جلد ہی اعلان کروں گا۔ ممتاز بھٹو کی جانب سے اس خبر کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جاوید ہاشمی کا متبادل مل گیا ہے ۔ ممتاز بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے گھر ہونے والی ملاقات میں دی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات