سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے جاوید ہاشمی کے بیان پر رائے دینے سے انکار کر دیا

پیر 2 جنوری 2017 20:39

سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے جاوید ہاشمی کے بیان پر رائے دینے سے انکار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے جاوید ہاشمی کے بیان پر رائے دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس ناصر الملک سے جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف کے دھرنے اور منصوبے سے متعلق انکشافات پر سوال کیا تو جسٹس ناصر الملک نے رائے دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بارے کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔ یاد رہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق چیف جسٹس پر جوڈیشل مارشل لاء لگانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔