سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کا سینئر صحافی عبد المتین کے والد کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار

پیر 2 جنوری 2017 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے سینئر صحافی و روزنامہ جسارت کے سٹی ایڈیٹر عبد المتین کے والد عبد القیوم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے عبد المتین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہمار ا ایمان ہے کہ ہمیں دنیا میں اللہ تعالی نے بھیجا ہے اور اسی کے حکم پر پلٹ کر واپس جا نا ہے ،اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آخرت کی فکراورتیاری کر نی چاہیے ۔نعمت اللہ خان نے مرحوم کی مغفرت ،بلند درجات اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔#

متعلقہ عنوان :