کاکاجی صنوبرحسین نے اپنی قوم سمیت دنیا کی تمام مظلوم و محکوم قوموں کے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں، اسفندیارولی

پیر 2 جنوری 2017 22:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہاہے کہ کاکاجی صنوبرحسین نے اپنی قوم سمیت دنیا کی تمام مظلوم و محکوم قوموں کے حقوق کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پختونوں کے عظیم حریت پسند رہنما اور پشتو زبان کے معروف ترقی پسند اور قوم پرست شاعر،ادیب اور دانشور کاکاجی صنوبرحسین مومند کی 54 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوں نے کہا کہ اپنے قلم کے ذریعے وقت کے ہر جابر ظالم اور استحصالی قوتوں کے خلاف جہاد کیا۔

ان کی پوری زندگی حق و صداقت سے عبارت تھی۔وہ نہ صرف ایک سیاسی مفکر اور بالغ نظر ادیب،فیقق استاد اور عظیم صحافی تھے بلکہ ایک نڈر اور بہادر حریت پسند اور قوم پرست رہنما بھی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جنگ میںہر قسم کی ذہنی اور جسمانی مصیبتیں جھیلیںمگر مرتے دم تک اپنے نظریات پر ثابت قدم رہے۔اُنہوں نے کہا کہ کاکاجی نے پختون لکھاریوں میں زبان و ادب کے حوالے سے ترقی پسند شعور اجاگرکیا۔

وہ صرف ادب کے نہیں بلکہ سیاست کے بھی بہت بڑے استاد اور دانشور تھے۔وہ خود بھی باعمل انسان تھے اور دوسروں کو بھی عمل کی تلقین کرتے تھے۔پشتو ترقی پسند تحریک کاکاجی کے ذکر کے بغیر ادھوری رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کاکاجی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی۔انہوں نے جنگ آزادی میں فرنگی سامراج اور اس کے گماشتوں زرخرید ملاوں کے خلاف فکری اور عملی محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :