تھائی آرمی چیف کا آئندہ مارشل لاء نہ لگانے کا عہد

ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے، مارشل لا کی اب کوئی وجہ ہی نہیں ہے،انٹرویو

منگل 3 جنوری 2017 18:09

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے اورعہد کیا ہے کہ آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے، جب انتخابات ہوں تو سب اسیتسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سن 2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :