سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی پرسوں منائی جائے گی

بدھ 4 جنوری 2017 12:22

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی پرسوں منائی ..
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی پرسوں جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

قاضی حسین احمد1938ء میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیارکن جماعت سے امیر جماعت اسلامی پشاور ،امیر ضلع اور پھر امیر صوبہ کی ذمہ داریاں ادا کیں۔قاضی حسین احمد 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ2004ء تک چار مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم ’’ متحدہ مجلس عمل ‘‘ میں اکٹھا کر دیا ۔قاضی حسین احمد ایک بلند پایہ سیاستدان اور ممتاز عالم دین تھی انہیں اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ عربی،فارسی،اردو،انگریزی اور دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح تھے اور اپنی تقاریر میں ان کے شعر اکثر شامل کرتے تھے۔

قاضی حسین احمد نے ملکی سیاست میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ان کی جماعت کا یہ نعرہ ظالموقاضی آرہا ہے بھی ملک میں بہت مقبول ہوا قاضی حسین احمد کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ان کی ایک بیٹی سمیعہ راحیل قاضی بھی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔