ْ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے، ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 4 جنوری 2017 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی ای) نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیز تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل دے دیں۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی،کمیٹیوں میں دیگر افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاء الاسلام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے۔ واضح رہے کہ 2008میں شروع کیے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔ ایگزیکٹ کیس کے معاملے میں تفتیشی افسر کی بیماری کی وجہ سے معاملے کی تفتیش متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :